ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جناردھن پجاری کی پیشین گوئیوں پر سدرامیا کا طنز

جناردھن پجاری کی پیشین گوئیوں پر سدرامیا کا طنز

Thu, 29 Dec 2016 22:46:40  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو۔29/دسمبر(ایس او نیوز) ننجنگڈھ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس کی ہار کے متعلق سابق مرکزی وزیر اور باغی کانگریس لیڈر جناردھن پجاری کی پیشین گوئی پر طنز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ آج کل جناردھن پجاری کے پاس پیشین گوئیاں کرنے کے علاوہ کوئی اور کام ہی نہیں رہ گیا ہے۔ آج میسور ایرپورٹ پر اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ پجاری اب پیشین گوئیاں کرنے لگے ہیں، لیکن آج کے دور میں اس طرح کی پیشین گوئیوں پر بھروسہ کیا نہیں جاسکتا۔ منگلور میں بیٹھ کر ننجنگڈھ کے حالات پر تبصرہ کرنا جناردھن پجاری جیسے بیکار شخص کا مشغلہ ہوسکتا ہے۔ جناردھن پجاری کے اس بیان پر ننجنگڈھ کے عوام کا ردعمل کیا ہوگا یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔انہوں نے کہاکہ جناردھن پجاری کے بیانات کو اتنی سنجیدگی سے لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اور اس طرح کے بیانات سے کانگریس پارٹی پر کوئی اثر پڑنے والا بھی نہیں ہے۔غیر ضروری طور پر اس طرح کے بیانات دے کر لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کی انہوں نے کوشش کی ہے، اس پر وہ تبصرہ کرنا نہیں چاہیں گے۔ سابق وزیر مالگذاری وی سرینواس پرساد کے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک دلتوں کے حقوق کی حفاظت کرنے کا دعویٰ ہمیشہ کرنے والے وی سرینواس پرساد پتہ نہیں کیونکر بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ سدرامیا نے کہاکہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ زیادہ دنوں تک سرینواس پرساد بی جے پی میں رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا اس کے بعد ننجنگڈھ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کیلئے ایرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔ 


Share: